کراچی میں بیٹیوں اور بیوی کا قتل، واقعے کے وقت گھر پر موجود ملزم کی والدہ نے واقعے کی تفصیلات بتا دیں

 


سعودی عرب سے بیٹے نے بتایا کہ فواد نے فون پر کہا ہے وہ اپنے گھر والوں کو قتل کرنے جا رہا ہے،اوپر گئی تو فواد کی تینوں بیٹیاں اور بیوی خون میں لت پت پڑی تھیں،ایسا منظر دیکھا جو بیان نہیں کر سکتی،نہیں جانتی بچیوں پر جان دینے والے باپ نے ایسا کیوں کیا۔والدہ کی گفتگو

کراچی ( سہارا نیوز پاکستان: تازہ ترین ۔ یکم دسمبر 2022ء ) کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں ایک شخص کی جانب سے بیوی اور بچیوں کو قتل کرنے کے واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق ملزم فواد کی والدہ نے کہا کہ فواد خان معمول کے مطابق منگل کو دفتر گھر پہنچا۔والدہ سے ملاقات کے بعد وہ بالائی منزل پر اپنے کمرے میں چلا گیا۔

تھوڑی دیر بعد سعودی عرب میں مقیم بیٹے کی کال آئی جس نے بتایا کہ فواد نے اسے فون کرکے کہا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کو قتل کرنے جا رہا ہے۔کال آنے سے کچھ دیر قبل ہی اوپر سے چند چیخوں کی آواز آئی لیکن میں سمجھی کہ جیسے کسی بچے کو ڈانٹ ڈپٹ کی جا رہی ہے،فواد کی والدہ نے مزید کہا کہ دوسرے بیٹے کی کال کے بعد جب اوپر والی منزل پر گئیں تو فواد کی تینوں بیٹیاں اور بیوی خون میں لت پت پڑی تھیں۔

خاتون کے مطابق میں نے ایسا منظر دیکھا جو بیان نہیں کر سکتی لیکن اس سب کی کیا وجہ تھی، میں نہیں جانتی۔فواد ان لوگوں میں سے تھا جو بچیوں پر جان دیا کرتا تھا، بیوی سے کبھی جھگڑا نہیں ہوا تھا۔دونوں حسن سلوک اور پیار محبت سے رہتے تھے۔جب گھر میں شور شرابا ہوا تو محلے دار جمع ہو گئے، ایمبولینس پہنچنے سے قبل ہی بیٹیاں اور ماں دم توڑ چکی تھی اور فواد زخمی حالت میں فرش پر پڑا تھا۔

خیال رہے کہ کراچی کے میں گھر سے 3 بچیوں اور ان کی والدہ کی لاشیں ملی تھیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ شمسی سوسائٹی کے ایک گھر میں ملزم نے 3 بچیوں اور ان کی والدہ کو قتل کردیا تھا، پولیس نے مزید بتایا کہ فواد نامی ایک مرد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیاتھا. پولیس تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ فواد کا اپنی بیوی سے جھگڑا اکثر ہوتا رہتا تھا، اس حوالے سے ایس ایس پی ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم ضروری ہے ، کوشش کریں گے پوسٹ مارٹم ہو، میڈیکو لیگل ہونا ضروری ہے وہ کروائیں گے، ممکنہ طور پر ملزم فواد نے پہلے بیگم اور پھر 3بیٹیوں کو قتل کیا ہے.

Tweet It 👉 TWITTER 

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی