انڈیا کے ساتھ جھڑپ کے بعد سرحد پر صورت حال ’قابو‘ میں ہے: چین

 


انڈین فوج کے مطابق ریاست ارونا چل پردیش کے توانگ سیکٹر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر انڈیا اور چین کی سکیورٹی فورسز کے درمیان نو دسمبر کو ہونے والی مختصر جھڑپ کے نتیجے میں دونوں اطراف کے سات سپاہی زخمی ہوئے تھے۔


چین نے منگل کو کہا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر انڈین فورسز کے ساتھ ہونے والی حالیہ جھڑپ کے بعد صورت حال ’قابو‘ میں ہے۔


خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے منگل کو کہا: ’جہاں تک ہم سمجھتے ہیں، انڈیا چین سرحدی صورت حال مجموعی طور پر قابو میں ہے۔‘


ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں فریقوں نے ’سفارتی اور فوجی ذرائع سے سرحدی معاملے پر بلا روک ٹوک بات چیت کو برقرار رکھا ہے۔‘


چین کی جانب سے یہ ردعمل ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پیر کو انڈین فوج نے کہا تھا کہ ریاست ارونا چل پردیش کے توانگ سیکٹر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر انڈین اور چین کی سکیورٹی فورسز کے مابین نو دسمبر کو ہونے والی مختصر جھڑپ کے نتیجے میں دونوں اطراف کے سات سپاہی زخمی ہوئے تھے۔


مزید کہا گیا تھا کہ بعدازاں دونوں ملکوں کی افواج فوری طور پر علاقے سے پیچھے ہٹ گئی تھیں۔


ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جمعہ (نو دسمبر) کو رات تین بجے پیش آنے والے اس واقعے میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے ایل اے سی کو مبینہ طور پر عبور کیا، جس کا انڈین فوجیوں نے ’مضبوط اور پرعزم انداز میں‘ مقابلہ کیا۔


رپورٹ کے مطابق دونوں اطراف کے سپاہیوں کو جھڑپ کے دوران زخم آئے اور ذرائع کے مطابق کم از کم چھ انڈین فوجیوں کو گوہاٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Tweet It 👉 Twitter🐦

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی