کار ٹیلز نہیں چاہتے گوادر کی بندرگاہ ترقی کرے: وزیراعظم

 


سکھر: (سہارا نیوز پاکستان) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کارٹیلز نہیں چاہتے گوادر کی بندرگاہ ترقی کرے، سکھر حیدر آباد موٹروے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا۔


 حیدر آباد سکھر موٹر وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم شہباز شریف نے کہا کہ سکھر حیدر آباد موٹروے کے سنگ بنیاد کی ذمہ داری مخلوط حکومت کے حصے میں ذمہ داری آئی، سکھر حیدر آباد موٹروے سے ملک بھر کے شہر منسلک ہوں گے، منصوبے سے زمینی فاصلے کم ہوں

 گے۔


 وزیر اعظم نے کہا کہ سکھر حیدر آباد موٹروے کا منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہو جائے گا، سکھر حیدرآباد 

موٹروے کا سنگ بنیاد کیوں نہیں رکھا گیا وجوہات بتانے کے لیے موقع مناسب نہیں، منصوبے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا۔


 شہباز شریف نے کہا کہ حیدر آباد سکھر موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنے گا، مراد علی شاہ کو مبارکباد دیئے بغیر بات مکمل نہیں ہو گی، باقی صوبے بھی بپلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیں

 ان کا مزید کہنا تھا کہ  بلوچستان ہمارا بہت اہم صوبہ ہے، بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے۔ افسر شاہی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ ان صوبوں کو بھی آگے لے کر بڑھنا ہے، میں نے کہا کارٹلز نہیں چاہتے کہ اس صوبے میں ترقی ہو، گندم کی قیمتیں لیں، سب سے کم بولی دینے والے سے بھی ہم نے بات کی،بطور وزیر اعظم میرے نزدیک پاکستان کی ترقی پسماندہ علاقوں کی ترقی سے جڑی ہے، اچھی عادت ہے یا بری میں مجبور ہوں معیار کا معائنہ کرنے اچانک پہنچ جاتا ہوں، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔


سیلاب زدگان کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دادو، کمبر شہداد کوٹ میں پانی کھڑا ہے، وہاں بے پناہ کام کیا گیا ہے، لیکن ابھی بے پناہ کام باقی ہے، ابھی بھی لاکھوں لوگ بے سروسامان ہیں،اگلے ہفتے سیلابی علاقوں میں جائیں گے، سیلاب زدگان کے لیے بہت کچھ کریں گے، سیلاب متاثرین کے لیے جو بس میں ہوا کریں گے، اکیلا نہیں چھوڑیں گے، گھروں کی تعمیر کریں گے اور آخری وسائل اور پیسے ان کے قدموں میں نچھاور کریں گے، کشتی کو خوشحالی اور ترقی کے کنارے پر لگائیں گے۔

Tweet It 👉 Twitter🐦

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی