قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکم پرضلعی انتظامیہ لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمند اثاثہ جات کو بحال کردیا ہے۔ (سہارا نیوز پاکستان)
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7 ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاوس کی سپرداری کروا دی گئی ہے جبکہ اسحاق ڈار کے بینک اکاونٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بینک انتظامیہ کو جاری کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ لاہورکا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7 ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاوس کی سپرداری کروا دی گئی ہے، اسحاق ڈار کے بینک الفلاح کے اکاونٹ میں 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے کا بحال کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیراسحاق ڈار کے حبیب بینک اکاونٹ کو بحال کرنے کا بھی خط جاری کیا گیا ہے، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الائیڈ بنک کے اکاونٹ کو بحال کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق البراقا بینک کے اکاونٹ، الفلاح بینک کے اکاونٹ کو بحال کرنے کا مراسلہ بھجوا دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے قومی احتساب بیورو کو دوبارہ خط کی تصدیق پر ایک گھر کی سپرداری کروا دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیب کے حکم پراسحاق ڈار کے اکاونٹس کی بحالی بارے مراسلہ بھیجا ہے۔