ڈیفالٹ کا کوئی امکان نہیں‘، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دعوے کی حقیقت کیا ہے؟ (سہارا نیوز پاکستان)

 


پاکستان میں گذشتہ آٹھ ماہ سے جاری سیاسی عدم استحکام اور رواں برس آنے والے سیلاب نے ملک کو معاشی طور پر بہت نقصان پہنچایا ہے۔


ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہونے سے نہ صرف سرمایہ کاری متاثر ہوئی ہے بلکہ بلکہ مالی خسارہ بڑھنے سے ساتھ ساتھ روپے کی قدر کے مقابلے میں ڈالر بھی آسمان سے باتیں کر رہا ہے۔


ملکی کرنسی اس وقت ڈالر کے مقابلے میں بہت زیادہ دباؤ کا شکار ہے، جس کی دیگر وجوہات کے علاوہ ایک سب سے بنیادی وجہ درآمدی بل میں اضافہ ہے جس سے ڈالر کی طلب میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ جبکہ دوسری جانب ملکی برآمدات میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔


ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث جہاں تجارتی و مالی خسارہ بڑھا ہے وہیں ملک کے زر مبادلہ کے زخائر میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی