سابق وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کے تحت لگائے گئے درختوں کا نام و نشان مِٹ گیا

 




سابق وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کے تحت لگائے گئے درختوں کا نام و نشان مِٹ گیا، دو دن سے جنگلات میں لگی آگ پرقابو نہیں پایا جاسکا۔

ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بگنوترکے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا گیا، جبکہ آگ نے پورے جنگل کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

بگنوترمیں جنگلات میں لگنے والی آگ سے پوراجنگل جل کرخاکستر ہوگیا اور کروڑوں روپے کے قیمتی درخت جل کرراکھ بن گئے۔




گزشتہ دو دن سے لگی آگ کے نتیجے میں سابق وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کے تحت لگائے گئے درخت بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ دشوار گزارعلاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پرنہ پہنچ سکیں اور آگ کی وجہ سے پوراعلاقہ دھوٸیں کے بادلوں سے ڈھک گیا۔

آگ سے نہ صرف جنگلی حیات کوخطرہ ہے بلکہ آس پاس کی آبادیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آسکتی ہیں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کی عدم توجہ کی وجہ سے جنگلات خاک کے ڈھیر میں تبدیل ہورہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی