شادی ہال میں دو مسلح ڈاکوؤں نے ایک درجن سے زائد مہمانوں کو سے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

 


کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں شادی ہال میں میں آئے مہمانوں کو لوٹ لیا۔


سہارا نیوز پاکستان کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 13 میں واقعہ شادی ہال میں دو مسلح ڈاکوؤں نے ایک درجن سے زائد مہمانوں کو سے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ شادی ہال کے باہر کھڑی اپنی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر باآسانی فرار ہوگئے۔


واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور ہال میں لگے سی سی ٹی وی فویٹج اپنے ہمراہ لے گئی، واقعہ شادی کی تقریب کے اختتام کے وقت پیش آیا۔


دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بارے میں تحقیقات کررہے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی