سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کے اوقات کار کا اعلان کردیا۔

 


کراچی سمیت صوبہ سندھ میں گیس فراہم کرنے والے سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی دستیابی کے اوقات کار کا اعلان کردیا


سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر صبح ، دوپہر اور رات کو کھانے پکانے کے


سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلان کے مطابق سندھ کے صارفین کو صبح کے اوقات میں 6 بجے 9 بجے تک گیس میسر ہوگی۔ دوپہر میں 12 بجے سے 2 بجے تک گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔


رات کے کھانے کیلئے شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس میسر ہوگی۔ کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنا پہلی ترجیح ہے۔


ترجمان سوئی سدرن گیس نے کہا ہے کہ ایسا نہیں کہ دیگر اوقات میں گیس بالکل نہ ملے، حکومتی پالیسی کے تحت 8 گھنٹے گیس موجودگی یقینی بنائی جائے گی جبکہ دیگر اوقات میں بھی گیس دستیاب ہونے کی صورت میں گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی۔


گیس صارفین کا سوئی سدرن کی جانب سے جاری کیے گئے نئے شیڈول سے متعلق کہنا ہے کہ یہ سوئی سدرن کی تاریخ میں سب سے شدید لوڈشیڈنگ ہے۔

نیوز رپورٹ: نامہ نگار ڈاکٹر سید ناصر 

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی