لاہور پولیس کے اسکواڈ نے لاہور میں دو افراد پانچ من مینڈک کے گوشت سمیت گرفتار کر لئے، بہت سے احباب حیران ہیں کہ مینڈک کس کام کے لیے لے جائے جا رہے ہوں گے ۔ آپ سب کی اطلاع کیلیے مینڈک کا گوشت وہائیٹ میٹ میں شمار ہوتا ہے ۔ دریائے راوی کے کیچڑ میں صحتمند مینڈک بہ افراط پاے جاتے ہیں ، سائز بھی خوب ہوتا ہے ۔ جہاں جہاں چکن کے کباب فروخت کیے جاتے ہیں ، ؟ ، بالخصوص متوسط طبقہ والے علاقوں میں وہاں یہی گوشت مرغی کے قیمہ میں مکس کر کے اسے منافع بخش بنایا جاتا ہے ۔ چائینز ڈشز کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ مزید یہ کہ اس گوشت کی مدد سے اعلی کوالٹی کے چکن نگٹس ، برگر پیٹیز وغیرہ بھی بنائے جاتے ہیں ، یہ سب ان گلی محلوں کی دکانوں کو سپلائی کیے جاتے ہیں جہاں آپ کو سو روپے کا زنگر برگر یا دس روپے کے تین چکن نگٹس تازہ فرائی کر کے دئیے جاتے ہیں، سردیوں میں انھی مینڈکوں کا گوشت چکن سوپ میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ لسٹ بہت طویل ہے ، لیکن نتیجہ ایک ۔
کھانا ہمیشہ گھر کا ہی اچھا !!!