لاہور میں پراپرٹی ڈیلر کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی (سہارا نیوز پاکستان)

 


لاہور: پنجاب کے علاقے کاہنہ میں جائیداد کی خرید و فروخت کا کام کرنے والے شخص نے مکان بیچنے کے نام پر شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔


سہارا نیوز پاکستان کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں پراپرٹی ڈیلر کا کام کرنے والے منیر نامی شخص نے شادی شدہ خاتون کو مکان کا سودا کرنے کے نام پر بلوا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ کی مدعتی میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی ہے۔


دوسری جانب لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں اوباش نوجوان نے سلیم نامی شخص کی اہلیہ سے جنسی درندگی کی کوشش کی تاہم خاتون کے شور مچانے پر ملزم چٹی موقع سے فرار ہوگیا۔


پولیس نے دونوں واقعات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی