سہارا نیوز پاکستان (نامہ نگار ڈاکٹر سید ناصر کے مطابق) این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال قتل کیس کا ملزم جمعہ خان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا
ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی عدیل افضال و دیگر پولیس پر حملے کا ایک ملزم بھی ہلاک ہو گیا ہے، ملزم جمعہ خان عرف لالی ولد شاہ محمد ملزم مقدمہ الزام نمبر 719/2022 بجرم دفعہ 397 302 34 پی پی سی تھانہ مبینہ ٹاؤن انتہائی مطلوب مجرم ہے ،ڈکیتی کا ایک افسوسناک واقعہ مورخہ 15.12.2022 کو پیش آیا جس میں مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مبینہ ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ میں روڈ کے کنارے شہرام باغ ہوٹل میں بیٹھے چند شہریوں کو لوٹ لیا۔ اس دوران این ای ڈی کے طالب علم بلال نے انتہائی بہادری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا جنہوں نے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کر گئے۔ ایف آئی آر نمبر 719/2022 یو سیکشن 397 302 34 پی پی سی تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج کی گئی۔پولیس نے ایک ساتھی ملزم نظام الدین کو 16.12.2022 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ملزم جمعہ خان عرف لالی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
خفیہ اطلاع پر اردو یونیورسٹی کے قریب جمعہ خان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا ملزم نے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے مجرمانہ قوت سے فاٸرنگ کی۔ اپنے دفاع میں پوزیشن لینے والی پولیس پر ملزمان نے سیدھی فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ایک ملزم جمعہ خان فائرنگ کے تبادلے دوران ہلام ہوگیا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ملزم سے ایک 30 بور پستول بمع راٶنڈ برآمد کر لیا گیا ہلاک ہونے والا ملزم جمالی گوٹھ کا رہائشی اور انتہاٸی مطلوب مجرم ہے