نیو یارک (سہارا نیوز پاکستان آن لائن) ایل کی آئی فون 14 سیریز میں حال میں ہی متعارف کرائے گئے سیٹلائیٹ ایمرجنسی ایس او سی پیغامات بھیجنے کے فیچر نے برف میں پھنسے شخص کی زندگی بچا لی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 دسمبر کی رات 2 بجے الاسکا سٹیٹ ٹروپرز کو ایک شخص کی جانب سے پیغام ملا جو کسی مقام کی جانب جاتے ہوئے برف میں پھنس گیا تھا، اس شخص کی سنو مشین راستے میں خراب ہو گئی تھی جبکہ اسے وہاں کسی قسم کا کوئی سگنل نہ ملا ، اس شخص کے آئی فون میں سیٹلائیٹ کنکٹویٹی کا فیچر موجود تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے اس شخص نے سیو آور سول ( ایس او ایس) کیلئے نوٹیفکیشن بھیجا۔
Click to Tweet on TWITTER