شمالی وزیرستان ،شیوا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،بدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈر ہلاک ، بھاری اسلحہ برآمد

 


شمالی وزیرستان کے عمومی علاقے شیوا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان 2دسمبر 2022کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران دہشت گرد کمانڈر محمد نور عرف سراکئی مارا گیا ،ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 2 دسمبر 2022کو ہماری افواج اور دہشتگردوں کے درمیان ضلع شمالی وزیرستان کے عمومی علاقے شیوا میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران بدنام زمانہ دہشتگرد کمانڈر ، محمد نور عرف سراکئی مارا گیا ہے ۔

مارے گئے دہشتگرد کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں ۔ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف اعلیٰ سطحی دہشتگرد سرگرمیوں اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا اور بہت سے مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا ۔ اہل علاقہ نے علاقہ سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے آپریشنز کو سراہا اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے ۔

Tweet It 👉 TWITTER 

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی