خواتین اوربچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات،سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ (سہارا نیوز پاکستان: ڈاکٹر سید ناصر)

 


سہارا نیوز پاکستان (نامہ نگار) ڈاکٹر سید ناصر کے مطابق خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات،سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ ،صوبے بھرمیں27 اینٹی ریپ کرائسزسیل قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ، اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا


میڈیکولیگل ڈیپارٹمنٹ کی طرزپراینٹی ریپ کرائسزسیل 24 گھنٹے آپریشنل رہے گا ،پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر پہلا سیل پولیس سرجن آفس کراچی میں قائم ہوگا ،پولیس سرجن کراچی ڈاکٹرسمعیہ کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کا شکارہونے والے سیل سے استفادہ کرسکیں گے،اینٹی ریپ کرائسزسیل مرد،خواتین،بچے اورخواجہ سراکی معاونت کرے گا،سیل متاثرین کو میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ،ماہر نفسیات اورقانونی خدمات فراہم کرے گا، دوسرا اینٹی ریپ کرائسزسیل مارچ 2023 میں جناح اسپتال کراچی میں فعال ہوجائے گا سیل کا قیام اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈٹرائل ایکٹ2021 کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے پولیس سرجن آفس میں جلد پہلےاینٹی ریپ کرائسزسیل کا افتتاح ہوگا،


پولیس سرجن کراچی ڈاکٹرسمعیہ کا کہنا ہے کہ پہلے سیل کے قیام کے لئے درکارسازوسامان مل چکا ہے،سندھ کے دیگرڈویژن میں حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ،شہید بےنظیرآبادشامل ہیں، حیدر آبادمیں دو،سکھر،لاڑکانہ اورشہیدبے نظیرآبادسمیت دیگراضلاع میں ایک ایک سیل ہوگا

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی