توشہ خانہ ریفرنس میں "آصف زرداری ، نواز شریف ، اور یوسف رضا گیلانی," کو بڑا ریلیف مل گیا

 


اسلام آباد : (سہارا نیوز پاکستان کے رپورٹر ڈاکٹر سید ناصر کی رپورٹ کے مطابق) احتساب عدالت اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹر جج نے آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجواتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔


اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے بطور ایڈمنسٹریٹو جج توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے آصف زرداری، نواز شریف اوریوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نیب کوواپس بھیج دیا۔


توشہ خانہ ریفرنس میں اومنی گروپ کے خواجہ انور مجید اور غنی مجید کو بھی ریلیف مل گیا۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس واپس بھیجا گیا جس کے تحت ریفرنس میں ملزمان پر 11 کروڑ کی خرد برد کے الزامات ہیں جبکہ نیب ترمیم کے بعد 50 کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے ۔

احتساب عدالت نے ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔


یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اوریوسف رضا گیلانی نے بھی ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی