مکلی پولیس کا گھر میں گھس کر خواتین پر وحشیانہ تشدد،ایک خاتون کی آنکھ ضائع،متاثرہ پریس کلب پہنچ گئی

 


ٹھٹھہ،سہار نیوز پاکستان (نامہ نگا ر ڈاکٹر سید ناصر)مکلی پولیس کا گھر میں گھس کر خواتین پر وحشیانہ تشدد،ایک خاتون کی آنکھ ضائع،متاثرہ پریس کلب پہنچ گئی
تفصیل کے مطابق مکلی بلڈنگ کالونی کی رہائشی مسمات خاتون عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا مکلی تھانے کی پولیس اور ایس ایچ او اسلم گگو غلام قادر جتوئی کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جھوٹی افواہ پر مکلی بلڈنگ کالونی کے ساتھ محمد ناھیو اور دوسرے گھروں کے اندر گھس کے عوتوں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے ، زخمی عورت نے مزید کہا مکلی باور ٹھٹھہ پولیس افواہ پہلائی کہ مکلی سیشن کورٹ کے سامنے حمائتی برادری کے نوجوان نے اغوا کیا ہے جبکہ کے یہ افواہ جھوٹی ثابت ہونے کے باوجود پولیس ان کے گھروں میں داخل ہوئی اور ان پر تشدد کیا متاثرہ مسمات خاتون نے کہا پولیس تشدد میں میری آنکھ ضایع ہوگئی جبکہ پولیس ایسا لیٹر بہی نہیں دے رہی ہے ایس ایس پی ٹھٹھہ اور اعلیٰ حکام نوٹس لیں میرے ساتھ انصاف کیا جاۓ.

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی