احتجاجی مظاہرے میں اسمبلیوں سے متعلق حتمی اعلان کریں گے (عمران خان)

 


پاکستان تحریک انصاف  کے آج لاہور کے لبرٹی چوک میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور جلسہ شام 6 بجے شروع ہو گا۔ 
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مطابق وہ اس احتجاجی مظاہرے میں اسمبلیوں سے متعلق حتمی اعلان کریں گے۔ اس سے قبل 26 نومبر کو روالپنڈی میں اپنے لانگ مارچ کے اختتام پر انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں سے استعفے کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں انہوں نے کہا تھا کہ ’وزیر اعلی پرویز الہی چاہتے ہیں کہ ابھی کچھ عرصہ اسمبلیاں چلتی رہیں۔‘
لانگ مارچ کے بعد عمران خان کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز لاہور میں ان کی رہائش گاہ ہی رہی۔ جہاں انہوں نے پنجاب کے تمام ایم پیز سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی