سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت


 

سانگھڑ: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔

سہارا نیوز پاکستان کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ میں سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جہاں ابتدائی طور پر 2 ہزار بیرل خام تیل یومیہ اور 13 لاکھ مکعب فیٹ گیس یومیہ حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی