پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی پولیس نے گرفتار کر لیا | سہارا نیوز پاکستان

 


پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان کراچی ۔

پی ٹی آئی مرکزی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا، ظلم اور جبر کا یہ نظام کسی طور قبول نہیں ہے۔


تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے علی زیدی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اغوا کا واقعہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وردی اور سادہ لباس اہلکار سیکریٹریٹ میں مشاورتی اجلاس کے دوران آئے اور علی زیدی کو اپنے ساتھ لے گئے۔


فردوس شمیم نقوی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی اور موبائل فون اپنے ہمراہ لے گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی