پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کہا کہ بھارت جوہرٹاؤن دھماکے میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے


 

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ واضح ثبوت ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے ۔

 

پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کہا کہ بھارت جوہرٹاؤن دھماکے میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ۔ پاکستان نے بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ڈوزئیر پیش کر دیا ۔

 

وزیر مملکت نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی برادری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے منفی عزائم پر اس کا احتساب کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔

 

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کیس میں بھی پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت عالمی برادری کو پیش کیے تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی