متنازع ٹوئٹس پر 27 نومبر سے گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

 



سندھ کے پروسیکیوٹر جنرل فیض ایچ شاہ نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ سینئر فوجی حکام سے متعلق متنازع ٹوئٹس پر 27 نومبر سے گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔


مسلح افواج کے خلاف متنازع ٹوئٹ کرنے، بغاوت پر اکسانے کے مقدمات میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کو 27 نومبر کو اسلام آباد میں ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا تھا۔


بعد ازاں افواج پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز اور متنازع بیانات پر اعظم سواتی کے خلاف سندھ اور بلوچستان میں بھی متعدد مقدمات درج ہوئے تھے۔


انہیں 2 دسمبر کو اسلام آباد سے بلوچستان پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا اور اس کے ہفتے بعد انہیں سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

رواں ہفتے سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ان کی مزید مقدمات میں گرفتاری روک دی تھی، ان کے خلاف مٹھی، نواب شاہ، حیدرآباد اور کراچی میں درج مقدمات شامل ہیں۔


پی ٹی آئی سینیٹر کے صاحبزادے عثمان سواتی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے یہ ہدایات جاری کی تھیں جب کہ درخواست میں پی ٹی آئی رہنما کے خلاف الزامات کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی