ٹھٹھہ :مکلی میں پولیس اہلکار موٹر سائیکل چور نکلا ، مقدمہ درج
ٹھٹھہ: ( سہارا نیوز پاکستان )مکلی میں پولیس اہلکار موٹر سائیکل چور نکلا ، مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق مکلی دبئی شاپنگ مال سے ایک شخص کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی تھی جس پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ منگوائی جس میں پولیس اہکار شاہزمان ناریجو موٹر سائیکل چراتے ہوئے صاف نظر آرہا ہے جس پر پولیس کی ٹیم نے جماری گوٹھ میں چھاپہ مار کر پولیس اہلکار کوگرفتار کرکے ایس ایس پی ٹھٹھہ کے سامنے پیش کیا جہاں شاہ زمان ناریجو نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ایس ایس پی ٹھٹھہ کے حکم پر مذکورہ پولیس اہلکار کے خلاف مکلی تھانے میں کیس داخل کرنے کے ساتھ اسے سروس سے بھی ڈس مس کردیا گیا ہے پولیس اہلکار کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس نے مزید موٹر سائیکلیں چرانے کا بھی اعتراف کیا ہے
Tweet It 👉 TWITTER
Tags
News