کتاب اللہ اور حدیث پاک سے تمام مسائل آسانی سے حل کیے جاسکتے (ڈاکٹر سید ناصر چیئرپرسن سہارا ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ سہارا نیوز پاکستان)

 


کتاب اللہ اور حدیث پاک سے تمام مسائل آسانی سے حل کیے جاسکتے


موجودہ حالات میں ھر انسان پریشان حال


اور پریشانیوں کے حل کا متلاشی ہے


موجودہ حالات میں ہر انسان پریشان حال نظر آتا ہے۔ جس سے بھی پوچھیں ایک سے زائد مسائل میں الجھا ہوا


نظر آتا ہے اور موجودہ دنیا میں تقریباً سبھی انسان اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور مسائل سے چھٹکارے کے


خواہشمند نظر آتے ہیں ۔ بدقسمتی سے ہم مسلمان اللہ اور اس کے رسول اللہ کے احکامات سے دور ہوتے جار ہے


ہیں اور بھول کر بھی رہنمائی کی غرض سے کتاب اللہ یا حدیث نبوی ﷺ کا سہارا لینے کو تر جیح نہیں دیتے مگر اس


حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اگر ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے رجوع کریں تو وہاں ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔


جوں جوں دنیا میں جدت آتی جارہی ہے اور لوگ خود کو سمجھ دار سمجھنا شروع ہوتے جارہے ہیں مسائل میں بھی اسی


تیز رفتاری سے اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اسی تیزی سے مسائل کا حل ان سے دور ہوتا جا رہا ہے ۔ اگر مسائل کا حل


تلاش کرنے میں آسانی ہوتی تو دنیا اس وقت مسائل کا گڑھ نہ ہوتی ۔ جیسا کہ پہلے بتایا کہ قرآن کریم اور حدیث


پاک میں تمام مسائل کا حل لکھا ہوا ہے اور عملی طور پر یہ حصل ماضی میں استعمال بھی ہو چکا ہے اور تمام کے تمام آزمائے


ہوئے ٹوٹکے درج ہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم رجوع تو کریں، جب تک رجوع نہیں کیا جائیگا اور رہنمائی


نہیں لی جائے گی تب تک مسائل حل والے نہیں ہیں۔ مختصر انداز میں چند مسائل کا حل اور کچھ نشاندہی پیش کی


جاری ہے جن سے آج بھی رہنمائی کی جاسکتی ہے اور مگر شرط یہ ہے کہ نیت میں خلوص ہونا چاہئے ۔


آپ ﷺ نے فرمایا: چار چیزیں آپ کو پریشان یا بیمار کرتی ہیں۔ ۱۔ زیادہ باتیں کرنا ۔ ۔ زیادہ  سونا ۔۳۔ زیادہ کھانا


۔ زیادہ لوگوں سے میل جول ۔ چار چیز میں آپ کو ختم کرتی ہیں ۔ ۔ پریشانی ۲ غم ۳ ۔ بھوک ۴۔ دیر سے سونا


۔ چار چیزوں سے چہرے


کی رونق ختم ہو جاتی ہے اور خوشیاں چلی جاتی ہیں ۔ ۔ جھوٹ بولنا۔۲۔ جانتے بوجھتے برائی


کا ارتکاب کرنا ۔۳۔ خوف خدا نہ ہونا ۔ ۴۔ بنا کچھ جانے جانے کا دعوی کرنا ۔ چار چیزوں سے چہرے کی رونق بڑھ


جاتی ہے۔ا۔ پرہیز گاری ۔ ۲۔ وفاداری ۳ ۔ رحم دلی ۴۰۔ دوسروں کے بغیر کیسے ان کی مدد کرنا ۔ چار چیزوں سے


رزق کی فراوانی رک جاتی ہے۔ ا صبح فجر سے طلوع آفتاب تک سونا ۲ ۔ نماز نہ پڑھنا یا پا بندی سے نہ پڑھنا


سستی کرنا ۔ ۴۔ دھوکہ دینا ۔ چار چیزوں سے رزق بڑھتا ہے ۔۱۔ راتوں کو اٹھ کر عبادت کرنا ۔۲ ۔مستقل


خیرات کرنا ۔۳۔ بہت زیادہ پشیمانی کرنا اپنے گناہوں کو یاد کرنا ۔۴۔ ذکر کرنا ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کو یا دکرنا۔ حضرت


ابو بکر صدیق نے فرمایا مجھے تین چیزیں پسند ہیں ۔۱۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ مبارک دیکھنا ۔۲۔ اپنے


مال کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خرچ کرنا ۔۳۔ میری بیٹی حضرت عائشہ کا آپ کو کے نکاح میں ہونا ۔ حضرت


عمر فاروق نے فرمایا ، مجھے تین چیزیں پسند ہیں۔ا۔ اچھے کاموں کا حکم دینا ۔ ۲۔ بڑے کاموں سے روکنا ۔۳۔ پرانا


کپڑا۔ حضرت عثمان غنی نے فرمایا مجھے تین چیزیں پسند ہیں۔ ۱۔ بھوکوں کو کھانا کھلانا -۲ ۔ قرآن پاک کی


تلاوت ۔۳۔ نگوں کو کپڑا پہنانا ۔ حضرت علیؓ نے فرمایا ۔ مجھے تین چیزیں پسند ہیں ۔ ۱۔ مہمان کی خدمت ۔ ۲ ۔ گرمی کا


روزه ۳ ۔ دشمن پر تلوار ۔ حضرت علیؓ نے فرمایا ۔ ” اپنی سوچوں کو پانی کے قطروں سے زیادہ شفاف رکھو کیونکہ جس


طرح قطروں سے دریا بنتا ہے۔ اسی طرح سوچوں سے ایمان بنتا ہے"۔ یہ وہ چند حقائق اور آزمائی ہوئی باتیں جن پر عمل کر کے مستفید ہوا جا سکتا ہے، یہ آسان ترین ٹوٹکے ہیں اور ان پر عمل کرتے ہوئے نہ تو وقت کا ضیائع ہو گا اور نہ ہی پیسے کا۔ بدقسمتی سے بہت سے لوگ او پر بیان کی گئی باتو میں اور ان کے حل کیلئے بھاری رقم اور وقت کا ضیائع کرتے ہیں لیکن حاصل کچھ نہیں ہوتا ۔ اگر ایمانداری سے ان ٹوٹکوں پر عمل کیا جائے تو زندگی پر سکون ہوسکتی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی