عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جس ایک آدمی نے فیصلہ کیا ان چوروں کو مسلط کرنے کا اور پھر ہم سے یہ چور ہضم کروانے کا، ہم کتنا اور نیچے گریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ’گندی ویڈیوز، آڈیوز نکل رہی ہیں، بچے ہمارے سوشل میڈیا پر گند دیکھ رہے ہیں صرف اس لیے کہ کسی طرح بلیک میل کیا جائے اور ہم ان چوروں کو ہضم کر لیں۔‘
عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان میں اداروں سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو فکر کرنی چاہیے یا نہیں کہ ہمارا ملک آج وہاں پہنچ رہا ہے جہاں سے اسے واپس لانا بہت مشکل ہو جائے گا۔