خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ختم، وزیراعلیٰ کا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان۔ (سہارا نیوز پاکستان)

 


خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں وزیراعلیٰ محمود خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔ (ڈاکٹر ناصر سہارا نیوز پاکستان)


خیبرپختونخوا کابینہ کا ممکنہ آخری اجلاس وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت ہوا۔


اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ آج صوبائی کابینہ کا آخری اجلاس تھا اور تمام شرکاء کا مشکور ہوں کیونکہ تمام وزراء اور افسران نے صوبے کی تعمیر اور ترقی کے لئے بھرپور تعاون کیا۔


کابینہ اجلاس میں محمود خان نے اعلان کیا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج شام گورنر کو ارسال کر دوں گا۔


دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا مؤقف ہے کہ اسمبلی تحلیل کی سمری ابھی آئی نہیں تو کیا تبصرہ کروں لیکن پنجاب اسمبلی ٹوٹنی نہیں چاہیئے تھی ، عمران خان کے فیصلے کو یوٹرن تو نہیں کہوں گا لیکن نظر ثانی اچھی بات ہے۔


گورنر غلام علی نے مزید کہا کہ میں اب بھی کہتا ہوں کہ اسمبلی نہیں ٹوٹنی چاہیئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی