آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم کے دوران سکھ اور بھارتی کمیونٹی میں ہاتھا پائی ہوگئی، 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔میلبرن میں پولنگ کے دوران ساٹھ ہزار سے زائد سکھوں نے آزاد وطن کے حق میں ووٹ دیا، پولنگ اسٹیشنز کے باہر ہزاروں افراد نے ہاتھوں میں جھنڈے اور بینرز اٹھارکھے تھے اور وہ آزادی کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔ (سہارا نیوز پاکستان آن لائن)
اس دوران بھارتی کمیونٹی اور سکھوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ خالصتان کی آزادی کے حق میں مظاہرہ کرنیوالے افراد کو روکنے کے لیے ترنگا بردار بریگیڈ نے ہنگامہ شروع کردیا اور آزادی کے حق میں لگائے گئے بینرز اور پوسٹرز کو پھاڑدیا تاہم سکھ کمیونٹی کے جوانوں نے ترنگا برداروں کو بھاگنے پرمجبور کردیا۔
وکٹوریہ پولیس نے مظاہروں کو روکنے کے لیے کالی مرچ کے اسپرے کا استعمال کیا اور 34 اور 39 سال عمر کے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی کئی ویڈیوز میں بھارتیوں کو خالصتان کے حامیوں پر دن دیہاڑے لاٹھیوں سے حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔