اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں اڈیالا جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ ( سہارا نیوز پاکستان )
پیر کے دن فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے کے کیس میں اسلام آباد کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت میں پیش ہونے پر فواد چوہدری نے جج کو بتایا کہ 48 گھنٹوں سے وہ روڈ پر ہیں اور چھ دنوں میں ڈھائی گھنٹے سے زیادہ نہیں سو سکے ہیں۔