سہارا نیوز پاکستان/ڈاکٹر سید ناصر کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 5 ملزمان سمیت 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے ہیں، ملزمان سے 5 پستول بمعہ راؤنڈز اور 2 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے، ملزمان کی شناخت محمد رمضان, وقار, سکندر, جاوید, حفیظ عرف جلیلا, واجد, سجاد اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان کو انٹیلیجنس ،ٹیکنیکل بیسڈ مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ملزمان شہر بھر میں حالیہ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں سرگرم تھے, ملزمان کو علاقہ تھانہ کلری, بغدادی اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا.ملزمان عادی ،پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں.
گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، ملزم حفیظ عرف جلیلا اس سے قبل بھی قتل اور منشیات فروشی کے 3 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.. ملزم واجد اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے 1 مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.ملزمان کے دیگر ساتھیوں کیلئے مزید ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جارہی ہیں,