پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز پروگرام کا افتتاح، نوجوانوں کو 5 لاکھ سے 75 لاکھ تک کا قرضہ، وزیراعظم شہباز شریف۔(سہارا نیوز پاکستان)

 


اسلام آباد (سہارا نیوز پاکستان) - وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو 5 لاکھ سے 75 لاکھ تک قرضہ فراہم کیا جائے گا۔


وزیراعظم نے پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم متحد ہو کر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، ملک وقوم کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔


شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو 5 لاکھ سے 75 لاکھ تک قرضہ فراہم کیا جائے گا، 5 سے 15 لاکھ روپے کے قرضے پر سود 5 فیصد ہو گا۔ وسائل مہیا کیے جائیں تو ہمارے نوجوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ ہمارے نوجوان پاکستان کو مشکلات سے نکالنے میں بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ جب وزیراعلیٰ تھا تو نوجوانوں کو آسان قرضے فراہم کیے، پنجاب کے اپنے وسائل سے نوجوانوں کو قرضے فراہم کیے تھے۔ ماضی میں 40 ارب کے قرضے دیئے اور ریکوری 90 فیصد تھی۔ ہمارے دور میں پنجاب کے نوجوانوں کو لیپ ٹیپ دئیے گئے، کورونا کے دوران نوجوانوں نے لیپ ٹاپ سے با عزت روز گار کمایا۔ نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ لیپ ٹاپ کا بندوبست کیا ہے۔


شہباز شریف نے کہا کہ ہم متحد ہو کر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔ پاکستان کو بچانے کی جو ذمہ داری لی ہے اس کو پورا کرنے کیلئے آخری حد تک جا ئیں گے۔ پاکستان کیلئے جان دے دوں گا ہر قدم اٹھاؤں گا۔ (نیوز رپورٹنگ : ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی