کندھ کوٹ:فلور مل ایسوسی ایشن اور دکانداروں کی ملی بھگت ،گندم کا آٹا 5 ہزار روپے فی من سے تجاوز۔ (سہارا نیوز پاکستان)

 


سہارا نیوز پاکستان (نامہ نگار ڈاکٹر سید ناصر کے مطابق) کندھ کوٹ میں فلور مل ایسوسی ایشن اور دکانداروں کی ملی بھگت سے گندم کا آٹا 5 ہزار روپے فی من تجاوز کر گیا ۔ دیہاڑی دار طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ۔ آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کے باوجود انتظامیہ قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام نظر آنے لگے

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ ضلع بھر میں آئے روز گندم کی آٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث دیہاڑی دار لوگ سخت متاثر ہو رہے ہیں ۔ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث تندور والوں نے بھی روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ فلور مل ایسوسی ایشن اور دکانداروں کی ملی بھگت سے گندم کی آٹے کی ریٹ کو فی من آٹا 5000 سے بڑھا دیا گیا ہے ۔ جس کے باعث دیہاڑی دار طبقہ انتہائی شدید پریشانی کے عالم میں گزارنے پر مجبور ہے شھریون کا کہنا ہے گندم کے آٹے کے بحران کو ختم کرنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے اسٹاک کی گئی گندم کو فلورملوں تک پہنچانے کا عمل تیز کیا جائے تاکہ آٹے کی مہنگائی پر قابو پا کر غریب لوگوں کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی