پاکستان اور آئی ایم ایف کا 9 ویں اقتصادی جائزے کی تکمیل کیلئے ملکر کام کرنیکا عزم | سہارا نیوز پاکستان

 


اسلام آباد ( سہارا نیوز پاکستان ) - پاکستان اور آئی ایم ایف نے 9 ویں اقتصادی جائزے کی تکمیل کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاشی صورت حال پر بریفنگ دی۔ معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔


اسحاق ڈار نے کہا ماضی میں بھی آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا تھا، موجودہ قرص پروگرام بھی مکمل کریں گے، معاشی اصلاحات کے لیے پر عزم ہیں۔


وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ معاہدے کو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے ختم کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی ہے۔ توانائی شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں۔


آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا، اُمید ہے حکومت پاکستان نویں جائزے کی تکمیل کے لیے شرائط پر پورا اترے گی۔ توقع ہے کہ پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات کے لیے پیش رفت جاری رکھے گا۔


اُن کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پروگرام مقررہ وقت میں موثر طور پر مکمل ہوگا۔ مالی اصلاحات کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی