کراچی: کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں میں اضافہ | عدالت نے کی رپورٹ طلب | سہارا نیوز پاکستان

 


کراچی : سندھ ہائیکورٹ ،کیماڑی ٹاؤن میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا معاملہ ،رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ عبدالرزاق نے خبروں کی اشاعت سے متعلق رپورٹ چیف جسٹس کے سامنے پیش کردی۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)


چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے رپورٹ کو آئینی درخواست میں تبدیل کردیا ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ ،پراسکیوٹر جنرل سندھ ،سیکریٹری صحت و دیگر سے رپورٹ طلب کرلی ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈپٹی کمشنر کو بھی 7 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیئے عدالت نے متعلقہ تمام افسران کو طلب کرلیا عدالت نے شہریوں کی اموات سے متعلق وجوہات بھی طلب کرلی


دوسری جانب شہر قائد کراچی کے علاقے کیماڑی ٹاون علی محمد گوٹھ میں زہریلی گیس کے اخراج سے اموات کا معاملہ، ایک اور بچہ جان سے گیا ، اموات کی تعداد 19 ہوگئی ہے، حکام نے جاں بحق افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا ہے، قبر کشائی کی باقاعدہ اجازت عدالت سے طلب کی جارہی ہے، قبر کشائی کے بعد لاشوں کے پوسٹ مارٹم سے موت کی وجوہات معلوم کی جائیں گی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے تفتیش کیلئے سوال نامہ تیار کرلیا گیا، فیکٹری میں کونسا مٹیریل استعمال کیا جارہا تھا،اس حوالے سے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، تفتیشی ٹیم میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور ایس آئی یو شامل ہیں اس کے علاوہ سندھ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی