پرواز درجنوں مسافروں کو رن وے پر چھوڑ کر روانہ ہوگئی(سہارا نیوز پاکستان آن لائن)

 


بنگلور:بھارت میں ایک ایئر لائن کی پرواز اپنے درجنوں مسافروں کو رن وے پر ہی بھول کر روانہ ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق واقعہ جنوبی بھارتی شہر بنگلور کے ہوائی اڈے پر پیر نو جنوری کی صبح پیش آیا، جہاں ’گو فرسٹ‘ نامی ایئر لائن کی ایک مسافر پرواز کو دہلی کیلئے روانہ ہونا تھا۔ (سہارا نیوز پاکستان آن لائن)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرواز کے 55 مسافر ابھی ٹرمینل سے ہوائی جہاز کے دروازے تک پہنچنے کیلئے رن وے پر بس میں ہی تھے کہ ان کی فلائٹ جی 8 ۔ 116 اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس ہوائی جہاز کے عملے اور ہوائی اڈے کے گراؤنڈ اسٹاف کے مابین غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا، جو مسافر ہوائی اڈے پر رہ گئے ان کا سامان جہاز میں لادا جاچکا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی