ڈاکوؤں نے جہیز کا سامان لوٹ کر گھر کے واحد کفیل کوبھی قتل کردیا۔(سہارا نیوز پاکستان)


 

کراچی کے سرجانی ٹاؤن کے علاقے یارو گوٹھ میں ڈاکوؤں نے گھر سے جہیز کا سامان لوٹنے کے بعد گھر کے بڑے بیٹے کو قتل کرکے فرار ہو گئے۔


سہارا نیوز پاکستان: پولیس کے مطابق یارو گوٹھ سیکٹر سی مکان نمبر 319 میں فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کی گئی، جس کی شناخت 33 سالہ سلمان ولد شکیل کے نام سے ہوئی منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور اندر سے گیٹ کھول کردیا۔ 4 ڈاکو گھر کی چھت پر گئے اور 4 گھر کے اندر داخل ہوگئے جب کہ 2 ڈاکو گھر کے باہر پہرہ دیتے رہے۔

ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر الماریوں اور دیگر جگہوں سے بیٹی کی شادی کے لیے تیار کیے گئے طلائی زیورات ، قیمتی کپڑے اور دیگر سامان لوٹ کر ایک پوٹلی میں باندھا اور موٹرسائیکلوں پر فرار ہو گئے۔


پولیس کے مطابق اس دوران گھر کا بڑا بیٹا ان کے پیچھے للکارتا ہوا بھاگا تو ڈاکوؤں نے پلٹ کر فائرنگ کردی جس سے سلمان کو 2 گولیاں لگیں اور سینے میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔


مقتول سلمان 3 بھائیوں اور 4 بہنوں میں سب سے بڑا اور گھر کا واحد کفیل تھا کپڑوں پر کمپیوٹرائزڈ ایمبرائیڈری کا کام کرتا تھا مقتول کی 2بہنیں شادی شدہ جبکہ مقتول خود غیر شادی شدہ تھا سلمان علاقے کی مسجد کمیٹی کا رکن اور محلے سے مسجد کا چندہ بھی اکٹھا کرتا تھا-

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی