مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے طیارے میں میڈیکل ایمرجنسی۔ (سہارا نیوز پاکستان)


 

سہارا نیوز پاکستان: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے طیارے میں میڈیکل ایمرجنسی ہو گئی جس کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔


مریم نواز جس طیارے میں سوار ہیں اس میں ایک مسافر کو دل میں تکلیف ہوئی ہے۔مسافر کے معائنے کے لیے میڈیکل ٹیم طیارے میں داخل ہو گئی ہے۔مسافر کے سینے میں تکلیف کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔بیمار مسافر محمد ہارون کو میڈیکل عملے نے جہاز سے اتار لیا ہے جن کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دبئی میں گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ کا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی