کیا ایف آئی اے مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹس کی چھان بین کر رہی ہے؟ (ڈاکٹر ناصر سہارا نیوز پاکستان)


 وائرل آن لائن پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے عالم دین مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹس کو سیل کر دیا ہے ، ان اکاؤنٹس میں 49 ارب روپے سے زائد کی رقم موجود تھی۔لیکن یہ الزامات جھوٹے ہیں۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)

دعویٰ


15 جنوری کو فیس بک پراپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق 49 ارب روپے کی ریکوری کے بعد عالم دین کے تین بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔


ویڈیو بلاگ کے میزبان کا کہنا تھا کہ ’’انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کا بیٹا فرح گوگی گینگ کا حصہ تھا، اس نے رقم جمع کی اور اپنے والد کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی۔‘‘


میزبان نے مزید کہا کہ مولانا طارق جمیل اب کینیڈا بھاگ گئے ہیں۔


اس آرٹیکل کی تحریرکے وقت تک ویڈیو کو 3 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔


اسی طرح کا دعویٰ ٹوئٹر پرایک تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ذریعے بھی شیئر کیا گیا تھا، جس میں صارف نے پوچھاہے کہ مولانا طارق جمیل کے تین اکاؤنٹس سیل کر دیے گئے، 49 ارب روپے کہاں سے آئے؟


حقیقت

ایجنسی کے دو الگ الگ عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کے زیر انتظام وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نہ تو طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹس کی چھان بین کر رہی ہے اور نہ ہی اس نے پاکستان میں ان کے تین اکاؤنٹس کو سیل کیا ہے۔


ایف آئی اے کے شعبہ تعلقات عامہ نے جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ ایجنسی کا سائبر کرائم ونگ بینک اکاؤنٹس کی چھان بین کرتا ہے۔


”میں نے سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ سے بات کی ہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہے،“ اہلکار نے فون پر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا۔


ایک نجی چینل کے نمائندے نے اس کے بعد لاہور میں ایف آئی اے کے ایک سینیئر افسر سے رابطہ کیا، انہوں نے بھی تصدیق کی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا طارق جمیل کے خلاف کوئی بھی انکوائری جاری نہیں ہے۔


”یہ سو فیصدجھوٹ ہے،“ انہوں نے نمائندے کو اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، ”کبھی نہیں، ہم نے ان کے بینک کھاتوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔“


مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے یوسف جمیل نے نمائندے کو بتایا کہ یہ خبرغلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا طارق جمیل بھی پاکستان واپس آچکے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی