قتل میں ملوث مفرور ملزم گرفتار، مغویہ بازیاب۔ (ڈاکٹر ناصر سہارا نیوز پاکستان)

 


سہارا نیوز پاکستان نامہ نگار ڈاکٹر سید ناصر کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔


انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی نے کاروائی کی ہے اور قتل میں ملوث مفرور ملزم گرفتار اور دوسرے مقدمہ کی مغویہ بازیاب کروا لی،پہلی کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ پاک کالونی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتارکر لیا ،گرفتار ملزم محمد حنیف ولد لعل محمد نے عبدالاحد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 491/2022 بجرم دفعہ 324/109/302 ت پ تھانہ موچکو میں درج کیا گیا تھا ملزم واقعہ کے بعد سے روپوش تھا جسے تکنیکی و انٹیلیجنس ذرائع کی مدد سے گرفتار کیا گیا


دوسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ پاک کالونی نے مغویہ مسمات فاطمہ دختر خدا بخش کو بازیاب کر لیا ،فاطمہ کے اغواء کا مقدمہ الزام نمبر 03/2023 بجرم دفعہ 365B درج تھا بازیاب مغویہ کو بیان قلمبندی کے لئے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی