سہارا نیوز پاکستان ڈاکٹر سید ناصر کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گولیاں چل گئیں، نوجوان رائیڈر کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا
واقعہ موٹروے چوک،نزد فیصل موڑ کے قریب پیش آیا، تھانہ نون کی حدود میں ملزمان نے گولیاں چلائیں جس سے نوجوان رائیڈر کی موت ہو گئی ہے، لڑکے کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے،واقعہ کا مقدمہ تھانہ نون میں درج کیا گیا ہے، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 27سالہ صدام شوکت بائیکیا چلاکر گزربسر کرتا تھا،صدام شوکت سواری لے کر موٹروے کی طرف جارہا تھا، کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا
مقتول صدام شوکت کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کورٹ سے تھا ، صدام عباسی والدین کا واحد سہارا تھا نہ کوئی بہن نہ بھائی بائیکا سروس چلا کر گزر بسر کر رہا تھا ، ڈکیت غریب سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین رہے تھے غریب نے مزاحمت کی تو ظالموں نے سر عام گولیوں سے چھلنی کر دیا ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ ڈکیت راج انتظامیہ کیلئے ایک چیلنج بن چکا ہے