گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے نوٹیفکیشن پر دستخط کردیئے۔(سہارا نیوز پاکستان)

 


لاہور (سہارا نیوز پاکستان) - گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے نوٹیفکیشن پر دستخط کردیئے۔ (نامہ نگار ڈاکٹر سید ناصر)


ذرائع کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری ہوسکتا ہے، وزیراعلی پنجاب پرویزالہی نے دو روز قبل اسمبلی کی تحلیل کی سمری بھیجی تھی، پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کیلئے 90 روز میں الیکشن کرانا لازمی ہوگا۔


دوسری طرف وزیر اعلیٰ نے پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا،اجلاس تھوڑی دیر میں ہو گا۔


قبل ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔


ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعظم کی رہائشگاہ پر شہباز شریف سے بلیغ الرحمان کی ون آن ون ملاقات پندرہ منٹ جاری رہی، پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی