بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ مواد کی ترسیل اور پولیس کی تعیناتی شروع: آئی جی سندھ۔ (سہارا نیوز پاکستان)

 


انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن مواد کی ترسیل کا کام شروع کر دیا ہے۔ (ڈاکٹر ناصر نامہ نگار سہارا نیوز پاکستان)

نجی ٹی وی چینل سے ٹیلیفون کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے ڈپٹی ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز) کے ہمراہ سامان کی ترسیل شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کے دن کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر 4 اور حساس ترین پر 8 پولیس اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں، جبکہ دس پولنگ اسٹیشنز پر ریپڈ رسپانس فورس کی دو موبائلز تعینات ہوں گی۔

ترجمان سندھ پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ 15 جنوری (اتوار)کو بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے دوران کراچی شہر میں 43 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

بیان کے مطابق کراچی میں تقریباً پانچ ہزار پولنگ اسٹیشنز پر 26 ہزار 50 پولیس افسران و اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے لیے تعینات ہوں گے، جبکہ پولیس کی معاونت کے لئے ایف سی کے 200 اور رینجرز کے 500 اہلکار بھی مامور ہوں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی