پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا سڑکوں پر آنے کا اعلان | ملک شہزاد اعوان | سہارا نیوز پاکستان

 


رکن سندھ اسمبلی اور صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگلے 2 دن میں تمام ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)


ملک شہزاد اعوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اس حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلا جائے۔


بیان میں مزید کہا گیا کہ پانی ناک سے اوپر چلا گیا ہے، اب ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر آرہے ہیں، ہم لائحہ عمل بنا رہے ہیں، اب ہم مزاحمت کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ تباہی کے دہانے پر ہے، اس امپورٹڈ سرکار نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، مہنگائی کے اس دور میں ہماری ٹرانسپورٹ نہیں چل سکتی، نہ درآمدات ہیں اور نہ ، خام مال نہیں، فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، تمام سیکٹرز آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی