حکومت نے ڈالر کو 262روپے پر پہنچا کر تنخواہ دار طبقے کو تباہ کردیا ہے | عمران خان | سہارا نیوز پاکستان


 لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ڈالر کو 262روپے پر پہنچا کر تنخواہ دار طبقے کو تباہ کردیا ہے۔ (ڈاکٹر ناصر سہارا نیوز پاکستان)


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرپٹ، نااہل، امپورٹڈ حکومت کے ہاتھوں ملکی معیشت کی بد انتظامی کا یہ عالم ہے کہ اس نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تازہ اضافے اور ڈالر کو 262روپے 60 پیسے پر پہنچا کر عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل ڈالا ہے۔ اب 200ارب کا منی بجٹ آئے گا۔


 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 200 ارب کے منی بجٹ کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور 35 فیصد تک کی غیر معمولی مہنگائی کا خدشہ ہے۔


خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ پی ڈی ایم نے ملکی معیشت تباہ کردی۔


اپنے ٹوئٹر پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں انتہائی کم ہوچکی ہے۔ اس لیے تیل سمیت تمام درآمد شدہ اشیاء اب بہت زیادہ مہنگی پڑیں گی۔ یہ سب حکومت تبدیلی کے باعث ہوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی