اسلام آباد : عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں، ان کی آواز سے خوف ظاہر ہو رہا ہے۔خواجہ محمد آصف : (سہارا نیوز پاکستان)

 


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں ہے، ان کی آواز سے خوف ظاہر ہو رہا ہے۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عمران خان اوراس کے حواری کس طرح قانون اورانصاف کی بات کر سکتے ہیں؟


انہوں نے کہا کہ عمران خان اسی عدلیہ پر تنقید کرتے رہے ہیں، یہ اس شخص کو برا بھلا کہتے ہیں جس کی انگلی پکڑ کر اقتدار میں پہنچے۔


خواجہ آصف نے کہا کہ آج قانون اس کے خلاف آپریٹ ہونا شروع ہوا ہے تو چیخیں نکل رہی ہیں، عدالت اگر فواد چودھری کوضمانت دیتی ہے تو ہمیں کوئی گلہ نہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فواد چودھری جس مقدمے میں گرفتار ہوئے ہیں اس کے مدعی سیکریٹری الیکشن کمیشن ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی