کراچی : (سہارا نیوز پاکستان ) صوبائی دارالحکومت میں کیماڑی پولیس نے کارروائی کے بعد کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف ) کے سرگرم رکن کو اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم کراچی اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے جبکہ ملزم نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ سعید آباد میں پولیس پر حملے کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم اپنے سوتیلے بھائی کی سرپرستی میں تنظیم میں سہولت کاری کرتا تھا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Tags
News