خواتین کیلئے پہلی بس سروس شروع کرنے کا اعلان۔ (سہارا نیوز پاکستان)

 


کراچی: سندھ حکومت نے خواتین کے لیے پہلی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)


وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے صوبے میں خواتین کے لیے پہلی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملازمت پیشہ خواتین کے لیے پنک پیپلز بس سروس یکم فروری سے کراچی میں چلنا شروع ہوں گی۔


انہوں نے کہا کہ بس سروس کے پہلے روٹ کے لیے ماڈل کالونی، شاہراہ فیصل تا ٹاور روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے اور پنک بس سروس دفتری اوقات میں صبح اور شام ہر 20 منٹس کے بعد چلے گی۔


صوبائی وزیر نے کہا کہ معمول کے اوقات میں ہر ایک گھنٹے کے بعد پنک بس سروس چلے گی جبکہ سکھر، لاڑکانہ، حيدرآباد میں پیپلز بس سروس کے آپریشنز اور کراچی میں روٹ 4، 5، 6 اور 7 کے آغاز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے سکھر میں 29 جنوری کو پیپلز بس سروس کا آغاز کرنے کی ہدایت کی اور ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو کراچی میں پیپلز بس سروس کے بقیہ روٹس کا دورہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔


شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے روٹ 4، 5، 6 اور 7 پر جلد از جلد بسیں چلانی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی