کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے تاہم انتخابی عمل کے دوران مختلف بےضابطگیاں بھی دیکھنے میں آرہی ہیں، کہیں ڈنڈے چل گئے تو کہیں پولنگ کا عمل ہی روک دیا گیا۔ (نامہ نگار ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان کراچی)
کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی، جو بغیر کسی وقفے شام 5 بجے تک جاری رہے گی
پولیس کی جگہ نجی گارڈ
کراچی کے ضلع سینٹرل میں پولیس کی نفری میں کمی کے باعث نجی کمپنی کے گارڈز کو تعینات کردیا گیا۔ گارڈز کو پولیس موبائل کے ذریعے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کے لئے بھیجا جارہا ہے۔
کراچی کے ضلع سینٹرل میں پولیس کی نفری کم ہے، جس کے باعث نجی کمپنی کے گارڈز کو تعینات کیا جارہا ہے
— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) January 15, 2023
رپورٹ: انوشہ جعفری#AajNews #LocalBodyElection #LocalBodyElectionkarachi pic.twitter.com/A6lO3I8bnR
پی ٹی آئی کا پی پی پرنقاب پوش بھیجنے کا الزام
ضلعی وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں نقاب پوش افراد پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے۔ پی ٹی آئی کے کارکن کی جانب سے سامنے آنے والی ویڈیومیں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے پولنگ عملے اور آر او کو ہراساں کیا اور نامعلوم افراد نے سامان میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد پیپلزپارٹی کی جھنڈالگی گاڑیوں پرسوارتھے۔