اسٹیبلشمنٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملہ پر نیوٹرل نظر نہیں آرہی، "عمران خان"

 


لاہور (سہارا نیوز پاکستان ) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملہ پر نیوٹرل نظر نہیں آرہی۔


زمان پارک میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان بولے ہمارے لوگوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے، اب تک تین ارکان اس حوالے سے بتا چکے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی اور ہم اتحادی ہیں، جنرل باجوہ کے بارے میں ان کا اور ہمارا مؤقف مختلف ہے، وہ ہمیں ہمارے مؤقف سے ہٹنے کیلئے نہیں کہہ سکتے۔


عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں بلکہ انصاف کے حصول کیلئے ہے، چوروں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اقتدار میں آئے تو فوری بلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی