وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال۔(سہارا نیوز پاکستان)

 


وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کر دیئے گئے۔ (ڈاکٹر ناصر: سہارا نیوز پاکستان)


وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم ہو گئی، بنک اکاؤنٹس بھی بحال ہو گئے، تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔احتساب عدالت نے نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد اکاؤنٹس اور اثاثوں سے متعلق فیصلہ جاری کیا۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے اثاثے ضبط کرنے کا 2017کا حکم واپس لے لیا۔ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس اور لاہور کا گھر بحق سرکار ضبط کیا گیا تھا۔ اسحاق ڈار کے اثاثے اشتہاری ہونے پر ضبط کئے گئے تھے۔


اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا۔ پراسیکیوٹر نے بھی کہا عدالت قانون کیمطابق مناسب آرڈر جاری کر دیے۔ اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جارہا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی