ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ دھرنے ہنگامے کی سیاست سے کراچی کی خدمت نہیں ہو گی، کراچی کو تعمیر و ترقی کی ضرورت ہے تخریب کی نہیں۔ (ڈاکٹر ناصر سہارا نیوز پاکستان)
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے الزامات اور تقسیم کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئیں مل کر کراچی کی تعمیر کے بےنظیر ویژن کا حصہ بنیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا۔