پاکستانی وزیر داخلہ کا بیان اشتعال انگیز ہے، کسی کو حملے کا حق نہیں: افغانستان

 


افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کے اندر ممکنہ حملے کے حوالے سے وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کا بیان اشتعال انگیز اور بےبنیاد ہے۔ (سہارا نیوز پاکستان آن لائن)

افغان وزارت دفاع نے پیر کو کہا کہ افغانستان میں پاکستانی طالبان کی موجودگی اور ان پر افغانستان کی سرزمین کے اندر ممکنہ حملے کے حوالے سے پاکستانی وزیرِ داخلہ کا حالیہ بیان اشتعال انگیز اور بے بنیاد ہے۔


افغان وزارت دفاع نے اعلامیے میں مزید کہا کہ پاکستانی طالبان کی موجودگی کے شواہد خود پاکستان میں موجود ہیں۔


’پاکستانی حکام کے اس طرح کے دعوے دونوں پڑوسی اور برادر ممالک کے درمیان قائم اچھے تعلقات کو نقصان پہنچائیں گے۔‘


افغان وزارت دفاع نے اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے ہر خدشے کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔


اعلامیے کے مطابق: ’افغانستان لاوارث ملک نہیں۔ افغان عوام ہمیشہ کی طرح ملک کے زمینی سرحدوں اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تیار ہیں اور اپنی سرزمین کی حفاظت کا سب سے بہتر تجربہ رکھتے ہیں۔‘


پاکستانی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔


2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے دونوں ملکوں کی سکیورٹی فورسز کے درمیان متعدد جھڑپیں ہوئی ہیں، جب کہ ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں نے حالیہ ہفتوں میں پاکستان کے مختلف حصوں میں حملے کیے ہیں۔


ٹی ٹی پی کی جانب سے حکومت کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کرنے اور اپنے جنگجوؤں کو ملک بھر میں حملے کرنے کے احکامات جاری کرنے کے بعد پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں شدت آئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی